• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

پشاور( وقائع نگار )صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین تنخواہوں سے محروم اکثریتی ٹی ایم ایز کے ملازمین گزشتہ تین چار مہینوں سے اپنی ماہانہ تنخواہ اور پینشن سے محروم بلدیاتی ملازمین ہڑتالوں اور احتجاج پر مجبور وزیراعلی کے ابائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت 50سے زائد بلدیہ اداروں کے ملازمین کی ہڑتال اور دفاتر کی تالا بندی وزیر بلدیات ارشد ایوب محکمہ چلانے میں مکمل ناکام ہوگئے انہوں نے اپنی وزارت کو ہزارہ ڈویژن تک محدود کر لیا ہے ان کو صوبے کا وزیر نہیں بلکہ ہزارے کا وزیر کہنا اور لکھنا چاہیے صوبائی حکومت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سینیٹشن کمپنیز کے کھربوں اربوں کے فنڈز روک کر خزانہ بھرنے ہونے کا ڈنڈورا پیٹنے کا شادیانے بجا رہی ہے 169 بلین روپے کے ذخائر کے دعوے کئے جارہے ہیں یہ بلدیاتی اداروں کے رکے ہوئے فنڈ اور بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی رقم ہے۔
پشاور سے مزید