• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور یونیورسٹی میں بزنس انکیوبیشن سنٹر کا افتتاح

پشاور (جنگ نیوز) پشاور یونیورسٹی میں بزنس انکیوبیشن سنٹر (بی آئی سی) کا افتتاح کرلیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں اہم کاروباری شخصیات، صنعتکار، سرکاری حکام اور شعبہ اعلیٰ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سی ای او زکوڑی گروپ ایوب خان زکوڑی نے انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیتے ہوئے ملک میں مضبوط کاروباری ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھانے میں صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔واضح رہے کہ بزنس انکیوبیشن سنٹرکے قیام کا مقصد خیبر پختونخوا کے ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو رہنمائی، وسائل اور اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں ترقی اور پائیدار کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔
پشاور سے مزید