• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اور مڑی زبان کو سرکاری سطح پر رائج کرنا تاریخی فیصلہ ہے، کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار ) کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ وزیراعلی صوبہ خیبرپختون خوا سردار علی امین خان گنڈاپور صوبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ضم اضلاع کو ترقی دیکر ان کو صوبے کے دیگر اضلاع کے برابر لانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ۔وزیراعلی نے جنوبی وزیرستان اپر کے کانی گرم کو تحصیل کا درجہ دینے اور جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی منظوری دی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنوبی وزیرستان اپر کے کانی گرم کے برکی قبائل کے عمائدین و صحافیوں پر مشتمل ایک وفدسے ملاقات میں کیا وفد کی قیادت ملک عرفان الدین برکی نے کی۔کمشنر ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے کانی گرم کو سب تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے۔جس کی وجہ سے کانی گرم کے لوگوں کا دیرنہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے کانی گرم کو تحصیل کا درجہ دینے میں وزیراعلی سردار علی امین خان گنڈاپور،این این اے فیصل امین خان گنڈاپور ،سینٹر دوست محمد محسود اور ایم پی اے آصف خان محسود کی کوششیں شامل ہیںجو کہ برکی ، پیر اور اباد محسود اقوام کیلئے سب سے بڑی خوشخبری ہے ۔انھوں نے کہا کہ کانی گرم میں بولی جانے والی اورمڑی زبان کو بھی سرکاری طور پر رائج کرنا تاریخی فیصلہ ہے۔
پشاور سے مزید