• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپیئنز ٹرافی ، ڈیوٹی سے انکار پر100سے زائدپولیس اہلکار برطرف

لاہور(کرائم رپورٹر) چیمپیئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ برطرف کردئیے، اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکاروں کو برطرف کر کے تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کرلی گئی برطرف کیے جانے والے اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے۔رابطہ کرنے پر متعدد اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا اور کرکٹ میچز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔
لاہور سے مزید