• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی سمیت 2 افراد قتل، 41 سالہ شخص کی خودکشی، حادثہ میں ایک جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک لڑکی سمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں 41سالہ شخص نے خودکشی کرلی ۔اے ایس آئی فرحت عباس نے بتایاکہ ڈھوک پراچہ میں رہائش پذیر ناصر کی اپنی اہلیہ سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی ،گزشتہ رات اس کے سسرال والے اس کے گھرآئے اور اپنی بیٹی اور 6سالہ نواسی کواپنے ہمراہ لے گئے ،بعدازاں ناصر دل برداشتہ ہوکر اپنی بچی کے جھولے والی رسی گلے میں ڈال کر پنکھے والے کنڈے سے لٹک گیا، پولیس کے مطابق وہ پراپرٹی کاکام کرتاتھا۔تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں افغان نوجوان نےاپنی 15سالہ بہن اور اس کو ملنے آنے والے 24سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ایس ایچ او انسپکٹر سید محسن شاہ نے بتایا کہ واقعہ سادات کالونی میں پیش آیا ۔ افغان فیملی کی فرشتہ بی بی نے پولیس کوبتایاکہ میں دکان سے سوداسلف لینے کے لئے گئی ،اس دوران میری بیٹی کونامعلوم شخص ملنے آیا،جس کا میرے21 سالہ بیٹے رائیت گل کوپتہ چلا۔ بیٹا گھر آیا تواس نے میری بیٹی اور اس کے نامعلوم آشناکو فائرمار کر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ چکری کے علاقہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں امتیاز احمد سکنہ نوشہرہ جاں بحق ہوگیا ۔
اسلام آباد سے مزید