• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی این سی اے میں ’’فلسطین تھا اور رہے گا‘‘ کے عنوان سے تصویری نمائش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور فلسطینی ایمبیسی کے اشتراک سے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے "فلسطین تھا اور رہے گا" کے نام سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں فلسطین کی تاریخ، جدوجہد اور موجودہ صورتحال کو اجاگر کیا گیا ۔ نمائش کا افتتاح سابق وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ جمال شاہ اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذوہیر نے کیا ۔نمائش میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو آرٹ کے ذریعے پیش کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید