• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

37 لاکھ کا ڈاکہ، شہری 4 گاڑیوں، 25 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں 21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،12افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 7وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار ،4موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون اور نقدی اڑا لی گئی ۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید سیکٹر 4اے میں 2نامعلوم ملزموں نے سراج اورنگزیب عباسی سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی اور مزاحمت پر ٹانگ پرفائر مار کرزخمی کر دیا۔ صادق آباد میں2 موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر احسان اللہ سے 2لاکھ روپے ،3 اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اورشناختی کارڈ،،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرسرمد زمان سے موٹرسائیکل چھین کرلے گئے ۔ دیگر وارداتوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے پانچ موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں محمد شکیل گاڑی میں 37لاکھ 11ہزار روپے بنک میں جمع کروانے جارہاتھاکہ فیصل اقبال ٹاون میں 2 موٹرسائیکلوں پر 3 ملزمان اسے روک کر رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔پی آئی اے کالونی میں خالد محمود کے گھر سے سونا مالیتی5لاکھ روپے اورپرائز بانڈز مالیتی41ہزار250روپے ،ساگری میں عاصمہ رمضان کے گھر سے طلائی زیوارات 2 تولے اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید