• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل بندہ کے دیہات کو ملانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام (کے پی آر)کے تحت چند سال قبل راولپنڈی کے نواحی علاقے یونین کونسل بندہ کے ایک درجن دیہات کو باہم ملانے والی کیانی روڈ (بوڑھا بدھال) تا سملال و ماڑی جبر تک جانے والی اورکروڑوں روپے سے بننے والی کارپٹ روڈ محکمہ ہائی وے پنجاب کی مبینہ عدم توجہ کے باعث بعض مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ یہ سڑک اپنی مقررہ مدت سے پہلے ہی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے اوربار بار توجہ دلانے کے باوجود بھی متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اہالیان علاقہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف ، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز، حلقہ ایم این اے انجینئر قمرالاسلام راجہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی توجہ اس اہم شاہراہ کی طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو مزید ٹوٹنے سے بچایا جائے اور محکمہ ہائی وے پنجاب کو سڑک کی مرمت کی ہدایات جاری کی جائیں۔مسلم لیگ (ن)کے سابقہ دور حکومت میں یونین کونسل بندہ کے گاؤں کا باہم فاصلہ کم کرنے کیلئے یہ سڑک بنائی گئی تھی جو بعض جگہوں سے اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔
اسلام آباد سے مزید