• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شریعت کونسل کے عہدیداروں کا انتخاب

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)مولانا عبدالرؤف فاروقی کو پاکستان شریعت کونسل کا سیکرٹری جنرل، مولانا عبدالرؤف محمدی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔مفتی اعظم آزاد کشمیر مفتی محمد رویس خان ایوبی اور مولانا عبدالقیوم حقانی سرپرست، پروفیسر حافظ منیر احمد سیکرٹری اطلاعات،مولانا شبیر احمد کاشمیری مرکزی رابطہ سیکرٹری اور مفتی محمد سعد سعدی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات،سابق سیشن جج چوہدری خالد محمود ایڈووکیٹ قانونی مشیر جبکہ مولانا عبدالحسیب خوستی کو شریعت کونسل بلوچستان کا امیر نامزد کر دیا گیا۔ یہ انتخاب گزشتہ روز پاکستان شریعت کونسل کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں مولانا عبدالرزاق، مولانا رشید احمد درخواستی،مولانا قاری اللہ داد ، مولانا محمد امین، مولانا رمضان علوی، حافظ علی محی الدین،سعید احمد اعوان ، حاجی صلاح الدین فاروقی، مفتی محمد نعمان، مولانا قاری عثمان رمضان، مولانا عبدالحفیظ محمدی، مفتی جعفر طیار مقبول اعوان، مولانا ثناء اللہ غالب، مولانا قاسم عباسی کو مرکزی شوری کا ممبر منتخب کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید