• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ کارپوریشن فلائی اوورمنصوبے کا 40فیصد کام مکمل

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کا چالیس فیصد کام تقریباً دو ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کر لیا گیا۔ محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی دفتر حکام کے مطابق فلائی اوور منصوبہ 30اپریل تک مکمل ہو جائے گا ، منصوبے کے 80فیصد گرڈرز تیار کر لئے گئے ہیں ، پلرز پر کام جاری ہے اور تقریباً چالیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ یہ منصوبہ ڈیڈ لائن 30اپریل تک مکمل ہو جائے۔ منصوبے پر دن رات کام جاری ہے ، سروسز کی منتقلی کیلئے متعلقہ اداروں کو پہلے ہی پے منٹ ہو چکی ہے جبکہ زمین کی ایکوزیشن کیلئے ایل اے سی کے اکاؤنٹ میں رقم بھی منتقل کی جا چکی ہے ۔ منصوبہ تقریباً دو ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید