• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پربس کو حادثہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق،9 زخمی

اسلام آباد، اٹک (خصوصی نامہ نگار ، نمائندہ جنگ) پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون پر غازی انٹرچینج کے قریب تیز رفتار بس سلپ ہو کر موٹر وے سے نیچےجا گری، حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کی مطابق حادثے میں 10 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہوئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 60سالہ گلبازخاں اور خاتون شمیم ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ہی خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔ بس  بونیر سے راولپنڈی آ رہی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید