• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 61 پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) اسلام آباد کی یونین کونسل 61موجودہ ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، حکومتوں اور حکومتی اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث ہزاروں نفوس کی آبادی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ، سیوریج و گندگی کی بہتات، گڑھوں میں تبدیل لنک روڈ اور گلیاں، تجاوزات کی بھرمارسمیت گوناں گوں مسائل سے دوچار ہے، مدینہ ٹاؤن، مکہ ٹاؤن، قطبال ٹاؤن، راجہ نصیب اللّٰہ ٹاؤن، سردار فرمان ایونیو سمیت دیگر ملحقہ علاقوں پر محیط کھنہ ایسٹ اور کھنہ ڈاک کی یونین کونسل 61 کے مکینوں نے وزیراعظم شہباز شریف، رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز اور چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں اور علاقے کا دورہ کر کے یہاں پر لنک روڈ اور نالے کی تعمیر کے لئے فوری فنڈز جاری کریں۔
اسلام آباد سے مزید