• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے تین کم سن بہن بھائیوں سمیت 7 افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین کم سن بہن بھائیوں سمیت سات افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ صادق آباد کوحسنی احمد نے بتایا کہ میرے بھائی ریاض احمد عمر17سال کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ آراے بازار کو فیضان علی نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی نعمان علی عمر 17 سال ستمبر 2022سے لاپتہ ہے ۔تھانہ ریس کورس کو شکیل اختر نے بتایا کہ میری بیوی اغواء ہو گئی ۔تھانہ ائرپورٹ کو شبانہ بی بی نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں (ع) عمر 8 سال، (ح) عمر6 سال اور علیان عمر 3 سال شام 4 بجے گھر سے گئے مگر واپس نہ آئے ۔تھانہ ائرپورٹ کو شوکت مسیح نے بتایاکہ میری بیٹی (ث) عمر 20سال جو پرائیوٹ سکول میں ٹیچنگ کرتی ہے سکول گئی مگر تاحال واپس نہ آئی ۔
اسلام آباد سے مزید