• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد ومدارس کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا،جمعیت اہلسنت والجماعت

اسلام آباد (  خصوصی نامہ نگار،نیوز رپورٹر) جمعیت اہلسنت والجماعت نے خبردار کیا ہے کہ حکمران دوبارہ 2007ء جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ملک کی موجودہ نازک صورتحال مساجد و مدارس کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی متحمل نہیں۔جمیعت اہلسنت والجماعت کی مجلس عاملہ کا اجلاس منگل کو جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں ہوا جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مساجد ومدارس کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، علماء نے جامعہ حفصہ کی نگران اُم حسان 8 طالبات اور دیگر تمام کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں مولانا ظہور احمد علوی ،، مولانا نذیر فاروقی ، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمٰن ، مفتی اویس عزیز ، مفتی عبدالسلام ، مفتی عبدالرحمٰن ، مولانا قاری عبد الکریم ، مولانا ولی اللہ،مولانا قاضی جنید رشید، مفتی عبداللہ ، مولانا عبدالرحمٰن معاویہ ، فیصل خان ، بلال ربانی ، مولانا عبدالرؤف محمدی ، مولانا قاضی ہارون الرشید، مولانا حمداللہ، مفتی تنویر اعوان، مولانا شہزاد عباسی، مولانا سیدمحمد طاہر، مولانا قاری مرشد عالم ودیگر نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید