• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں پر ایک ہفتہ میں 122 گاڑیوں کو جرمانے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ڈائریکٹر جنرل ایکسائزعرفان میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کا ہفتہ وار کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کارروائیوں پربریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر 61گاڑیوں کے خلاف 6 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، ایکسائز ناکوں پر کالے شیشے استعمال کرنے والی 61گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 7لاکھ 15 ہزارجبکہ 5 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو بھی 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید