• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیب اردگان کے دورہ کے بعد کئی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا، ترک سفیر

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سےترکی کے سفیر عرفان نزیروگلو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ترکی کے سفیر نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کے حالیہ کامیاب دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ ملاقات میں اسلام آباد میں ترک گارڈن کے قیام سمیت اسلام آباد اور انقرہ میونسپیلٹیز کی سطح پر ایم او یو اور تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید