اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ۔ حکومتی ذرائع کا دعی ،کابینہ کا حصہ بننے والے نئے وزراء آج بروز جمعرات حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب شام 4 بجے ایوان صدر میں ہو گی، نئے وزرا کی تعداد کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو نئے وزراء کی فہرست تاحال فراہم نہیں کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، مصطفیٰ کمال، خالد مگسی اور حنیف عباسی بطور وزیراآج حلف اٹھائیں گے۔