کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی سابقہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ کے وفد نے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور فیسوں کی غیر معمولی وصولی اور ان میں مسلسل اضافے، طلبہ و طالبات کے لیے یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔منعم ظفر خان نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ جماعت اسلامی طلبا سے مکمل تعاون ، سٹی کونسل بلدیہ عظمیٰ سمیت ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑے گی اور کراچی کے طلبہ کے حق کے لیے ہر قسم کے آئینی و قانونی اور جمہوری طریقے اختیار کرے گی ، ضرورت پڑی تو طلبہ کے ہمراہ احتجاج بھی کرے گی،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ طلبہ کو ریلیف فراہم کیا جائے۔