• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں مہم چلائی جائے گی، فلسطین فاؤنڈیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے کراچی پرس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ماہ رمضان میں ملک بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے خصوصی مہم بعنوان ”فلسطین کا مہینہ“ چلائی جائے گی اور فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے امدادی سرگرمیوں کی ترغیب دی جائے گی، ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کانفرنسز کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی، عوام ماہ فلسطین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ جسے دنیا بھر میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید