• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی، کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی جو دکاندار ملوث ہوگا اس کی دکان سیل کر دی جائے گی ، اجلاس میں کراچی کے ڈپٹی کمشنرز نے کہا کہ انھوں نے اپنے اپنےا ضلا ع میں شہریوں اور ٹریفک کے لئے مشکلات پیدا کرنے والی تجاوزات کے خاتمے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور روز انہ کارروائی کی جارہی ہے،دوبارہ قائم ہو نے والی جو تجاوازات کو بھی ہٹادیا گیا ہے،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی بلدیاتی ادارہ یا ٹریفک پولیس کا اہلکار تجاوزات قائم کرنے میں ان کا مدد گار پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید