کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے استقبال رمضان و مبلغین سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہےکہ روزے جیسی اہم ترین عبادت فقط اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ادیان و مذاہب اس کی افادیت کے قائل ہیں اور ان میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے، رمضان کو رمضان اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ گناہوں کو جلا دیتا ہے خداوند تعالی نے روزے کو اس لئے واجب کیا تاکہ لوگوں کے اخلاص کو محکم کرے ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد پر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لئے بنیادی اشیائے ضروریہ کی فوری اور سستی فراہمی کو یقینی بنائے بدامنی، دہشت گردی پر قابو پاکر عوام کو امن و تحفظ فراہم کرے۔