کراچی(اسٹاف رپورٹر) احسن آباد سیکٹر2 میں واقع گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 28سالہ عبدالعزیز ولد محمد صدیق شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا ، پولیس کے مطابق عبدلعزیز اور اسکی اہلیہ پستول کے ساتھ مذاق کررہے تھے کہ بیوی کے ہاتھوں اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی جو متوفی کے سینہ پر لگی ،متوفی کے 2 بچہ ہیں ، پولیس نے آلہ قتل اور ملزمہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔