• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس اور آرٹ کا ملاپ، دل اور دماغ کا ملاپ ہے، سردار علی شاہ، اسٹیم میلو ’سائنس ان سندھ‘ کا افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے تعلیمی اداروں میں سائنس کی تعلیم کے فروغ کے لیے اسٹیم میلو “سائنس ان سندھ” کا حتمی صوبائی مرحلہ اختتام پزیر ہوا، وزیر تعلیم سندھ وزیر سید سردار علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کے بچے مسائل کو سمجھنے اور ان کا سائنسی حل تلاش کرنے کی خوب صلاحیت رکھتے ہیں، قبل ازیں صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے اسٹیم میلو کا “سائنس ان سندھ” کا افتتاح کیا، محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ، کالج ایجوکیشن سندھ اور تھر ایجوکیشن الائنس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس سائنسی میلے میں سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید