اسلام آ باد (رانا غلام قادر) چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے کے واٹر مینجمنٹ ونگ کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن کے انتظامی کنٹرول میں دیدیا ہے۔ شعبہ ایچ آر نے اس انتظامی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔ اس سے قبل واٹر مینجمنٹ ونگ ممبر انجئرنگ کے انتظامی کنٹرول میںتھا۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے ممبرٹیکنالوجی اینڈڈیجیٹلائزیشن نعمان خالد کی خدمات ان کے محکمے پا کستان ٹیلی کمیو نکیشن اتھارٹی کو واپس کردی ہیں۔ نعمان خالد پی ٹی اے کے گریڈانیس کے افسر ہیں۔