کراچی( سید محمد عسکری) سندھ کے8تعلیمی بورڈز میں مستقل چیرمین کے تقرر کے سلسلے میں سب سے زیادہ نمبر لانے والے امیدوار بریگیڈیئر وسیم اختر کی جانب سے اپنا نام واپس لینے کے بعد ایک نئی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے وسیم اختر کو پہلی سمری میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ نئی سمری میں ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چئیرمین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے اسی طرح ایک صوبائی سیکریٹری کے بھائ غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر وسطی مشرف علی راجپوت کو سندھ بورڈ آف ٹیکنییکل ایجوکیشن کا چئیرمین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے لیے سندھ یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو کی سفارش کی گئی ہے۔ نوابشاہ تعلیمی بورڈ کے لیے قائد عوام انجنیئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی میمن کے نام کی سفارش کی گئی ہے۔ میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے لیے ریٹائرڈ صوبائی ایڈشنل سیکریٹری منصور راجپوت کی سفارش کی گئی ہے۔ سکھر تعلیمی بورڈ کے لیے سندھ مدرسہ کے پروفیسر زاہد حسین چنڑ کے نام کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لاڑکانہ بورڈ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر خالد حسین مہر کے نام کی سفارش کی گئی ہے۔