راولپنڈی (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی رہنمائوں کو اڈیالہ جیل میں عمران سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ایک گھنٹے سے اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے ہیں، ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہماری ملاقات عدالتی احکامات پر ہونی تھی،جمعرات کو سینٹرل جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ سمیت چھ پارٹی رہنماؤں کے نام خود دئیے تھے، بانی پی ٹی آئی آج ہمارے ساتھ ملنا چاہتے تھے۔