کراچی( رپورٹ / اختر علی اختر ) پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے شہرت یافتہ فنکاروں نے شوبزنس کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ کے بزنس میں دلچسپی لینا شروع کردی۔ ڈراموں کی خُوبصورت اداکارہ یِشما گِل نے کراچی کے ڈیفنس میں ریسٹورنٹ کھول لیا۔افتتاح کے موقع پرفلم اور ٹی وی کے فنکاروں کا میلہ لگ گیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈمپل گرل ہانیہ عامر، صبور علی،سدرہ نیازی، علی انصاری، جنید خان، طوبیٰ عامر، اذان سمیع خان، امر خان،بلال اشرف، جُنید اختر، مریم انصاری، مہر بانو،وجاہت روف، شازیہ وجاہت، کاشف آفریدی، عرفان موتی والا،اسما سیف،عائشہ خان،حماد خان، حنا اشفاق، کومل میر،دانا نیر،حسن نیازی اور مس یونیورسل اریکا روبن،سمیت دیگر کی شرکت نے چار چاند لگا دئیے۔ ناظرین کے دِلوں پرراج کرنے والے فنکاروں نے چٹ پٹے کھانوں اور موسیقی کو خوب انجوائے کیا۔ یاد رہے کہ ماضی قریب میں ٹیلی ویژن ڈراموں کی مقبول اداکارہ فاطمہ آفندی، نِدا یاسر، ناہید شبیر، اسما سیف، فیصل قاضی، ٹیپو شریف و دیگر نے بھی ریسٹورنٹ کا بزنس کیا۔ یِشما گل کی رنگا رنگ تقریب میں تمام مہمان فنکاروں کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔سب اپنی ساتھی فنکارہ کو دل وجان سے مبارکباد پیش کررہےتھے۔