گوجرانوالہ (اے پی پی)گوجرانوالہ ،زیادتی میں ملوث ملزم پولیس مقابلےمیں ہلاک، لاش بغیر غسل دفن، واقعہ واھنڈاو تھانہ کی حدود میں پیش آیا، ملزم نے 5سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، ملزم کی لاش کو غسل،جنازے اور قبر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی ، کھڈا کر کے دفنا دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں واھنڈو تھانہ کی حدود میں ایک درندے نے 5سالا بچی کے ساتھ زیادتی کی اور بعد میں اسے قتل کر دیا۔ جس کی تفتیش جاری تھی کہ ملزم کو پنچاب پولیس واھنڈو کے ایس ایچ او نے پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔ پھر اس کی لاش کو غسل دینے دیا نہ ہی جنازہ پڑھنے دیا اور نہ ہی قبر بنانے دی۔ اسی طرح پولیس کی موجودگی میں مشین کے ساتھ مقامی قبرستان میں کھڈا کھودا اور لاش کو اس کھڈے میں اتارا۔ جب گاؤں کے کچھ لوگ اس کھڈے کو مٹی سے بھرنے لگے تو پولیس نے ان کو پیچھے کر دیا اور مشین کے ساتھ کھڈا مٹی سے بھرا دیا گیا۔