اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) دنوں میں امیر ہونے کی لالچ ابو ظہبی پلٹ25 سالہ حافظ قرآن نوجوان فیضان علی نے کرپٹوکرنسی کا دھندہ کر کے پورے خاندان کی جمع پونجی لٹا کر خود کشی پر مجبور ہو گیا اور جمعرات کو اس نے فیصل مسجد جا کر کن پٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،متوفی راولپنڈی کے محلہ قاسم آباد کے رہائشی نوجوان نے خود کشی سے پہلے ایک واٹس ایپ ویڈیو پیغام میں خاندان کے لوگوں کو کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری کے نتائج سے آگا ہ کرتے ہوئے موت کے منہ میں جانے کا اعتراف کیا، پولیس نے متوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا ۔