• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کے الزامات حقیقت سے زیادہ سیاسی شعبدہ بازی، شرجیل میمن

  کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا شمار سیاست کے بہت بڑے شعبدہ بازوں میں ہوتا ہے، فاروق ستار کے الزامات حقیقت سے زیادہ سیاسی شعبدہ بازی ہیں۔ ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ سندھ حکومت کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنانے سے پہلے انہیں حقائق اور اعداد و شمار کا مطالعہ کرنا چاہیے تھا، سندھ حکومت نے پچھلے پانچ سال میں 160 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات اور پنشن کی مد میں ادائیگیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ جیسے ادارے خودمختار ادارے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید