• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، نئے ویزا قوانین سے پاکستانی طلباء اور تارکین وطن پریشانی/ اضطراب کا شکار

اسلام آباد (فاروق اقدس) کینیڈا میں شہریت کے حصول کیلئے مختلف ممالک کے تارکین وطن اور ہزاروں کی تعداد میں طلبا جن میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے پریشانی اور اضطراب کا شکار ہوگئے جس کی وجہ کینیڈا کی جانب فروری 2025سے امیگریشن بلخصوص ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں ہیں جن سے تارکین وطن اور خصوصاً وہ نوجوان جو سٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا میں اپنی خواہشوں کے مستقبل کو دھندلاتا ہوا دیکھ رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ نئے قوانین طلبا، کارکنوں اور تارکین وطن کیلئے چیلنج ثابت ہوسکتے ہیں جو کینیڈا میں کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے یا مستقل رہائش کے منصوبے بنا رہے ہیں اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے فروری 2025سے اپنے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید