• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا حامد الحق کی شہادت ناقابل برداشت نقصان ہے‘ جے یو آئی

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت ضلع کوئٹہ نگران کونسل کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا شاہ محمد مولانا محمد مولانا محمد ہاشم خیشکی حاجی عبدالصادق نورزئی اور دیگر علماء نے کہاہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائی کم ہے۔ اس بزدلانہ حملوں سے مدارس اور علما کرام مرعوب نہیں ہونگے۔ مولانا حامد الحق شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا شہید نے ہمیشہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے جہاد کا علم بلند کیے رکھا مولانا حامد الحق کی شہادت قومی سانحہ اور دینی ومذہبی حلقوں کے لیے ناقابل برداشت نقصان ہے۔
کوئٹہ سے مزید