• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی صورتحال نہایت مشکل، ملک نازک حالات سے گزررہا ہے، متین اخوندزادہ

کوئٹہ (آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبد المتین اخونذادہ نے ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ایڈوکیٹ صابر صالح پانیزئی، نورالدین غلزئی، مولانا حافظ عبدالناصر شہابزئی امیر جماعت اسلامی ضلع شیرانی پروفیسر عبداللہ شاکرکے ہمراہ دفتر جماعت اسلامی ژوب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال نہایت مشکل حالات سے گزررہاہے ورلڈ بینک آئی ایم ایف کے منشا پر غریب عوام پر بھاری ٹیکسسز عائد کیا گیا ہے مگر سرمایہ دار پر کیوں نہیں ۔ضلع ژوب جغرافیائی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ معدنیات کے ذخائر کے ساتھ ساتھ یہاں جنگلات پائے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے دہشتگردی و بدامنی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور کسی کو معلوم نہیں کہ اس کے پیچھے کونسے محرکات ہیں۔ ان کی تمام وجوہات بدانتظامی وکرپشن ہے۔ اب عوام پر اظہار رائے کی پابندی عائد کی گئی ہے جماعت اسلامی نے ڈکٹیٹر ایوب خان،پرویز مشرف اور ذوالفقار علی بھٹو کی آمریت کے خلاف تحریک چلائی ہے اور موجودہ دہشت گردی بدانتظامی اور کرپشن کے خلاف ژوب شیرانی قلعہ سیف اللہ موسی خیل سے کوئٹہ تک تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ار کا ن اسمبلی نے اسمبلی فلور پران تمام محرکات،مظالم ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اس موقع پر ضلعی کابینہ کے ممبران اور کارکنان بھی موجود تھے آخر میں تمام شرکا کو ظہرانہ دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید