• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول 50 پیسے، ڈیزل 5 روپے 31 پیسے سستا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

 پیٹرول کی قیمت میں 50پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈڈیزل 5روپے31پیسےفی لٹر ، مٹی کا تیل 3روپے53پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 47پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 255روپے 63پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168روپے 12پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 153روپے 34پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ 

نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم مارچ سے 15مارچ کے لئے کر دیاگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید