لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ لاہور بورڈ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے لاہور کے بعض سرکاری سکولوں کے 50 فیصد سے زائد اساتذہ کو 4 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحان میں نگران عملہ کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے جس سے سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات(SBA) ، انتظامی امور اور داخلہ مہم شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے لاہور میں اس وقت تقریباً 14 ہزار سے زائد اساتذہ تعینات ہیں جبکہ لاہور میں قائم امتحانی سنٹرز پر تقریباً 4 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے اگر ہر سکول سے 25 فیصد اساتذہ لے لئے جائیں تو درکار تعداد پوری ہو سکتی ہے۔