بالی ووڈ کے دو خان، شاہ رُخ خان اور سلمان خان جو کبھی دوست رہے تو کبھی دشمن، ان کی صرف کاسٹ ایک جیسی نہیں ہے بلکہ ان کے اصل نام بھی ایک جیسے ہیں۔
1995 کی مشہور فلم کرن ارجن میں بھائیوں کا مرکزی کردار نبھانے والی اس جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔
کبھی بالی ووڈ کے کنگ نے بھارتی سنیما کے سلطان کی فلم میں کیمو ادا کیا تو کبھی سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہوئے۔
ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کے درمیان تلخیاں پیدا ہوئیں، دونوں اداکاروں کے درمیان کبھی کبھار اختلافات اور عوامی جھگڑے بھی سامنے آتے رہے، لیکن ان کے درمیان ایک خاص تعلق ہمیشہ برقرار رہا ہے۔
ان کے تعلقات میں ایک اہم لمحہ 2013ء میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں سامنے آیا، جب شاہ رخ خان اور سلمان خان نے 5 سالہ جھگڑے کا خاتمہ کیا۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ کبھی دوست تو کبھی دشمن رہنے والے ان دونوں خانز کا صرف سالِ پیدائش ہی ایک نہیں ہے بلکہ ان کے پیدائشی نام بھی ایک جیسے ہیں۔
شاہ رخ خان نے مختلف انٹرویوز میں بتایا ہے کہ پیدائش کے وقت ان کا نام عبد الرشید خان تھا، ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کی نانی ان کا نام عبدالرحمٰن رکھنا چاہتی تھیں لیکن پھر عبدالرشید خان پر اتفاق ہو گیا تاہم بعد ازاں ان کے والد نے اسکول میں نام لکھواتے وقت ان کا نام شاہ رخ خان لکھوایا۔
ادھر سلمان خان کا اصل و مکمل نام عبدالرشید سلیم سلمان خان ہے، اداکار کا نام ان کے دادا کے نام پر رکھا گیا تھا، تاہم وہ سلمان خان کو آگے لے کر چلے۔