امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور میزبان گائل کنگ خلاء میں سفر کرنے والی سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلیو اوریجن‘ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی اگلی خلائی پرواز میں صرف خواتین شامل ہوں گی۔
ان خواتین میں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور میزبان گائل کنگ کے علاوہ جیف بیزوس کی منگیتر لارین سانچیز بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ بوو، ریسرچ سائنسدان امندا نووئین اور فلم پروڈیوسر کیرین فلین کا نام بھی اعلان کردہ فہرست میں شامل ہے۔
یہ تمام خواتین اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں اور اب موسمِ بہار کے آغاز میں خلاء کے سفر کے لیے تیار ہیں، یہ سفر تقریباً 11 منٹ کا ہو گا۔