• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکول کی طالبہ نے 15 چالوں میں مراد شاہ کو شطرنج ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرکاری اسکول کی طالبہ مہک مقبول نے صرف 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہرا دیا، جس کے بعد وزیراعلی سندھ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی،ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان ایک بڑا شطرنج کا میچ کھیلا گیا، یہ دلچسپ شطرنج مقابلہ وزیراعلی ہاؤس میں شام 3 بجے ہوا اور اسے براہ راست نشر کیا گیا۔مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، جسے سندھ حکومت کے تعاون سے زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہوا ہے۔مقابلے میں ایک جانب وزیراعلی کا تجربہ تھا تو دوسری جانب مہک مقبول کی ابھرتی ہوئی صلاحیتیں، جس نے شطرنج کی بساط پر ذہانت کی جنگ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مہک مقبول سرکاری اسکول کی بہتر تعلیم کے ساتھ شاندار شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

اہم خبریں سے مزید