کراچی(این این آئی)اسٹیل ملز ملازمین نے نیشنل ہائی پر 7گھنٹے سے زائد احتجاج کر کے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ ہفتے کی شام 5بجے سے شروع کیے جانے والا احتجاج رات ساڑھے بارہ بجے ختم ہوا ، احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہونے سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا، ملازمین کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی بندش ریاست کا فیلئر ہے اور ہمیں اسکی سزا نہ دی جائے،اگر ان کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے تو وہ نیشنل ہائی وے کیساتھ ساتھ ریلوے ٹریک پر بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیل ملز کے ملازمین ملازمت سے برطرفی ، بجلی اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔