اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 11 مارچ سے 15 اپریل تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 9اجلاس ہونگے ۔ چیئرمین پی اے سی نے سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری خارجہ کو خط لکھ کر توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔انیس مارچ کو توشہ خانہ سے متعلق آڈٹ پیراز پر غور کیا جائے گا۔ان اجلاسوں میں این ڈی ایم اے، وزارت مواصلات، تجارت، خزانہ، کابینہ، ہاؤسنگ کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا ۔