کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کی رابطہ کمیٹی کو معطل کیا گیا ہے تحلیل نہیں جسے کسی بھی وقت بحال کیا جاسکتا ہے، لیک ویڈیو کی تحقیقات کے لیے رابطہ کمیٹی معطل ہے، ایک بات چیت میں ان کا کہا ہے کہ آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اس طرح رابطہ کمیٹی تحلیل ہو بھی نہیں سکتی،رابطہ کمیٹی کو بحال کرنے کے معاملے کو بھی جلد حل کرلیں گے،23 اگست کو جو فیصلہ کیا اور جو مدد ملنی چاہیے تھی بہت لوگوں کی وجہ سے نہیں ملی، جب الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو ان کے ہمارے دفاتر بند کر دئیے گئے اور جینا دوبھر کردیا گیا، نہیں 2016ء کے فیصلے کے بعد کس کو کامیاب کرنا تھا جو ہمارا راستہ روک کر رکھا گیا، اب ہمیں مخالفت کی وہ شدت ریاست سے نظر نہیں آتی ہے۔