اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) حکومت کا 130روپے کلو چینی کا وعدہ دھرا رہ گیا عوام 160 روپے خریدنے پر مجبور،80شوگر ملوں نے4صوبوں میں صرف 160سٹال لگائے اور شناختی کارڈ پر ایک اور دو کلو چینی فراہم کی، عوام کی شکایات کے انبار، شوگر ملوں کا شناختی کارڈ پر پورے ماہ صرف 5کلو چینی دینے کا فیصلہ , پاکستان فلور ملز مالکان نے رمضان المبارک سے 3دن پہلے ملک بھر میں 130روپے کلو چینی عوام کو سہولت بازاروں میں اپنے اپنے سٹالوں پر وافر مقدار میں مہیا کرنے کا وفاقی حکومت کو وعدہ کیا تھا اگر ملک میں 80 شوگر ملوں نے سندھ ، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان نے سستی چینی کے سٹال نہیں لگائے۔ پاکستان کے سابق چیئرمین کے مطابق پنجاب میں 40 شوگر ملز ہیں مگر رمضان المبارک کے آغاز میں 48 گھنٹے پہلے ہی پہلے صرف 10 شوگر ملوں نے پنجاب میں 165 سٹالز لگائے جن پر (CNIC) اصل دکھا کر اس کا نمبر کمپیوٹر میں ریکارڈ کرا کے ایک کلو اور دو دو کلو چینی کی پیکٹ دیئے گئے۔ ایک شوگر مل نے بہاولپور اور تحصیل دیپال پور میں دو دن میں قومی شناختی کارڈ کمپیوٹر میں درج کرکے 8 لاکھ روپے کی چینی عوام کو فروخت کی رمضان سے دو دن پہلے تک 40 میں سے 15 شوگر ملوں نے اپنے سٹال لگائے باقی 23 شوگر ملوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کے وعدے کے باوجود 130 روپے کلو چینی فروخت کرنے کے سہولت بازاروں میں کارڈ نہیں لگائے جس کی وجہ سے یکم رمضان کو ہی سہولت بازاروں میں دستیاب نہ ہونے پر عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔