• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی افسران کا خصوصی تربیتی کورس مکمل

لاہور(آصف محمود بٹ )پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کے افسران کے پہلے بیچ نے لاہور میں سول سروسز اکیڈمی (CSA) میں اپنا خصوصی تربیتی کورس مکمل کرلیا ۔ محسن اقبال اور امات السلام کو ڈائریکٹر جنرل کی شیلڈ سے نوازا گیا ،ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مہمان خصوصی تھے اس موقع پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)کے تاریخی کیمپس ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یہ پہلا موقع تھا کہ سول سروسز اکیڈمی نے کسی صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران کو تربیت دی ۔تقریب میں 53افسران نے تربیتی پروگرام کی کامیاب تکمیل کا جشن منایا ۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ پر افسران کو اسناد اور ایوارڈز دیئے گئے۔ محسن اقبال کو بہترین طرز عمل پر ڈائریکٹر جنرل کی شیلڈ سے نوازا گیا جبکہ امات السلام نے کورس میں بہترین شرکت کرنے پر ڈائریکٹر جنرل کی شیلڈ حاصل کی۔ تربیتی کورس کا آغاز 10فروری 2025 کو ہوا تھا۔پیرا انفورسمنٹ افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22کے ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ، PERA کے ڈائریکٹر جنرل فرخ عتیق خان نے بھی شر کت کی ۔ ڈی جی سول سروسز اکیڈمی نے انتہائی کم وقت میں اس اہم کورس کا انعقاد کرنے پر ڈائریکٹر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS کیمپس )ساجد محمود چوہان اور ڈپٹی ڈائریکٹر PAS کیمپس محمد ابراہیم شاہ کی کاوشوں کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید