کراچی (نیوز ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ اینٹی بائیوٹک مزاحمت ٹائم بم ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں سالانہ براہ راست 59ہزار اموات کا سبب ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی خرد حیاتیات کے زہر اہتمام معاشرے میں جراثیمی بیماریاں اور اینٹی بائوٹک سے بچاؤ پر منعقدہوا۔ سیمینار مائکرو بایولوجسٹ پروفیسر سکندر شیروانی نے کیا۔ سیمینار میں طلباءاور شعبہ خرد حیاتیات سے وابستہ مختلف اداروں کے ماہرین نے اس تقریب میں شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف یونیورسٹیوں اور اسپتالوں کے معروف ماہر خرد حیاتیات نے شرکاء کو اس موضوع کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔ڈین آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر زاہد نے سکندر خان شیروانی کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔