واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے اتوار کے نیویارک ٹائمز میں ایک پورے صفحے کا اشتہار دیا ہے جس میں امریکیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امریکی غیر ملکی امداد میں سخت کٹوتیوں کے بعد کروڑوں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے عطیات فراہم کریں۔انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) نے کہا کہ یہ اشتہار ایک نجی ڈونر کی طرف سے سپانسر کیا گیا تھا اور اس نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ امریکی غیر ملکی اور انسانی امداد میں 90 فیصد کٹوتی کے اعلان کے بعد "اس لمحے کو پورا کریں"۔آئی آر سی کا کہنا تھا امداد کی بندش سے 20 لاکھ افراد کو سوڈان، نائیجیریا اور افغانستان سمیت متعدد بحرانی علاقوں میں اہم خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہوگی"آئی آر سی کا مقصد ان کٹوتیوں کے سنگین نتائج کو اجاگر کرنا ہے۔