• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ پر امریکی شہری سمیت 44 مسافر ایک دن میں آف لوڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئرپورٹ سے ایک دن میں امریکی شہری سمیت24ملکوں کے44مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکہ اور میانمار کے شہریوں کے وطن واپس جاتے ہوئے پاکستانی ویزا ختم پائے گئے جس پر انہیں زائد المیعاد قیام پر آف لوڈ کیا۔ گیا۔ امارات، مالدیپ، تنزانیہ ازبکستان، سعودیہ اور زمبابوے کے ورک، بزنس ویزوں کے 6 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین، ہانگ کانگ، آذربائیجان، تنزانیہ، ازبکستان، بحرین، کینیا، لائبیریا، کابو وردے، عراق مڈغاسکر، فلپائن، کمبوڈیا اور انڈونیشیا کے وزٹ اور ٹورسٹ ویزوں کے 25 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ امارات اور بوسٹوانہ کے رہائشی ویزوں کے 2، عمرہ کے 5، کوریا ازبکستان اور ترکیہ کے اسٹڈی ویزا کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید