ریاض (شاہدنعیم) شاہ سلمان ریلیف سینٹر‘ نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئےہیں جس کے تحت یمن میں ملیریا جیسی موذی وبا پر قابو پانے اور وبا کی روک تھام کے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اس منصوبے کے لیے کل 12 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ معاہدے پر شاہ سلمان ریلیف سینٹڑ کےجنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گھبریئس نے دستخط کیے۔ یہ معاہدہ یمن میں ملیریا کی روک تھام کے پروگرام کے پہلے مرحلے کی توسیع ہے۔