• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے 4 سال بعد وطن واپس لوٹنے والا شہری پولیس سے لٹ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں بیرون ملک سے آنیوالے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ متحرک ہوگیا ہے ،سعودی عرب سے 4سال وطن بعد واپس لوٹنے والے شہری سے پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے لیاقت آباد میں 10لاکھ روپے زائد روپوں کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے ،واقعے کو1 ہفتہ سے زائد گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کرسکے،تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانہ کی حڈود سر سلمان شاہ روڈ غریب آباد اسٹاپ کے قریب 23 فروری کوپولیس وردی میں ملبوس کار سوار ملزمان نےسعودی عرب سے 4 سال بعد وطن واپس لوٹنے والے ظہور عباس ولد جاوید علی کو سیکیورٹی چیکنگ کے نام پر روک کر اس کی جیب میں موجودساڑھے 13 ہزار سعودی ریال لوٹ لئے ،واقعے کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں متاثری شہری کے بھائی صغیر عباس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے تاہم واقعے کو 1 ہفتہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ،متاثرہ شہری ظہور عباس نے بتا یا ہے کہ واقعے کے بعد مقدمہ کے انداج کے لئے تھانہ پہنچے تو پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے لئے ٹال مٹول کا مظاہرہ کیا تاہم بڑی مشکل کے بعدپولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کیس کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں دیکھائی دی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید