کراچی (اسد ابن حسن) ارمغان کیس میں ایف ائی اے کے انسداد منی لانڈرنگ سرکل کے سربراہ کا آئی جی کو خط ، ملزم کیخلاف تفصیلات فراہم کرنیکی درخواست، ملزم کیخلاف درج مختلف ایف آئی آرز کی کاپیاں ، ملزم کے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز تک رسائی دی جائے۔ انسداد منی لانڈرنگ سرکل میں چار افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم بشمول سرکل سربراہ، دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایک سب انسپکٹر تفتیش کر رہے ہیں۔ سرکل کے سربراہ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ پولیس کی درخواست پر ان کا ادارہ منی لانڈرنگ کی تفتیش کرنے کو تیار ہے مگر کچھ دستاویزات فراہم کی جائیں۔ ان دستاویزات میں تصدیق شدہ سات ایف آئی آرز کی کاپیاں فراہم کی جائیں جن میں 2024 میں گزری اور درخشاں تھانے کی حدود میں درج کی گئی ایک ایک اور پانچ دیگر ایف آئی آر شامل ہیں جو 2025 میں درج ہوئیں شامل ہیں ۔