• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای چالان سسٹم صوبائی خزانہ بھرنے کا ذریعہ بن گیا، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں ای-چالان سسٹم کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سسٹم شہریوں پر محض مالی بوجھ ڈالنے اور صوبائی خزانے کو بھرنے کا ذریعہ بن چکا ہے،صرف چھ گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے کے جرمانے عائد کرنا حکومتی لالچ کو ظاہر کرتا ہے، لیکن سڑکوں پر حقیقت یہ ہے کہ جدید کیمروں کی تنصیب بھی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو اپنی جیبیں گرم کرنے سے باز نہیں رکھ سکی۔ شہری آج بھی سڑکوں پر رشوت ستانی اور لوٹ مار کے عذاب سے دوچار ہیں، اہلکار تھوڑی سی خلاف ورزی پر عام شہریوں کو روک کر کھلے عام بھتہ وصول کر رہے ہیں اور ہراساں کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید